ابنا: برطانیہ بھی امریکہ کے ساتھ اس جزیرے میں قیدیوں کو اپنے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے میں شامل ہے اسی وجہ سے برطانیہ میں رائےعامہ اور سیاسی حلقوں نے دباو ڈال رکھا ہےکہ دیگو گارسیا جزیرے میں جاری سرگرمیوں کےبارے میں وضاحت پیش کرے۔ امریکی سینیٹ نے دی گو گارسیا جزیرے کو خفیہ سرگرمیوں کے زمرے سے نکال دیا ہے اور کہا ہےکہ سی آئي اے نے اس جزیرے میں ہائي پروفائيل افراد کو قیدی بناکر رکھا ہوا ہے۔ امریکی سینیٹ نے کہا ہے اس جزیرہ میں امریکہ کا فوجی اڈا برطانیہ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی بدنام زمانہ جاسوس تنظیم سی آئی اے نے دنیا کے تیس ملکوں میں تقریبا ایک سو خفیہ جیليں بنا رکھی ہیں جہاں مختلف ملکوں سے لوگوں کو اغوا کرکے ان سے معلومات لینے کے لئے وحشیانہ طریقے سے جسمانی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔ گیارہ ستمبر کے دہشتگردانہ واقعات کے بعد امریکہ کی ان بہیمانہ کارروائیوں میں تیزی آئي ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ گيارہ ستمبر کے دہشتگردانہ حملوں میں سعودی عرب، امریکہ اور قدس کی غاصب صیہونی حکومت ملوث ہیں۔
.......
/169